﻿زبُور.
117.
اَے سَب قوموں، یَاہوِہ کی حَمد کرو؛ اَے سَب اُمّتوں، اُن کی سِتائش کرو۔ 
کیونکہ ہم پر اُن کی بڑی شفقت و مَحَبّت ہے، اَور یَاہوِہ کی سچّائی اَبد تک قائِم ہے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ 
